FIA–Customs Clash Escalates at Islamabad Airport; Passenger Booked and Arrested Despite Valid Travel Documents CAPITALNEWSPOINT.COM

اسلام آباد ایئرپورٹ ایف آئی اے اور کسٹمز کا تنازع دستاویزات رکھنے والے مسافر کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (احسان بخاری/ سپیشل رپورٹر) اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اور کسٹم افسران کی لڑائی شدت اختیار کرگئی بیرون ملک جانے والے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا کسٹم انسپکٹر سمیت دیگر اہلکار غائب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب جانے والے ایک مسافر جب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تو اس کے پاس پاکستانی سگریٹ کچھ ہربل ادویات تھیں جن کو کسٹم نے کلیئر کردیا تھا مسافر کا کہنا تھا کہ وہ وہاں زیادہ دیر رہے گا.

اس لئے سگریٹ کیپسٹن لے کر جارہا ہے جس پر کسٹم نے اس کو کلیئر کردیا اور اس کا سامان جہاز میں پہنچ گیا, ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ جب ایف آئی اے کے پاس پہنچا تو ایف آئی اے نے روایتی انداز میں اس کی تفتیش شروع کردی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات افسران اور اہلکاروں نے دو گھنٹے تک اس کی تفتیش کرتے رہے معاملہ یہ تھا کہ مذکورہ مسافر کے زیادہ سفر تھے اور ایف آئی اے والے یہ چیک کرتے رہے کہ اس کے بیرون ملک زیادہ سفر کیوں ہے.

حالانکہ اس کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک مزدوری کرتا ہے لیکن ایف آئی اے نے اس کی ایک نہ سنی۔ عینی شاہدین کے مطابق اس کا ویزہ پاسپورٹ سمیت تمام کاغذات ایک نمبر تھے تاہم اس کو آف لوڈ کردیا گیا اور جہاز سے جب واپس سامان منگوایا تو کسٹم اور ایف آئی اے کے افسران کا پھڈا سامان کی واپسی پر ہوا ایف آئی اے حکام کا کہناتھاکہ کسٹم سامان قبضہ میں لے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے حنا اور اسسٹنٹ کلکٹر فروا بتول کے درمیان توتکار شروع ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کسٹم افسر فروا بتول نے کہا کہ انہوں نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے اگر آپ نے مقدمہ درج کرنا ہے تو سامان بھی آپ اپنے قبضہ میں لیں کسٹم ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کے سامان کی مالیت ایک لاکھ پچیس ہزار روپے تھی جس پر ایف آئی اے نے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا جو کہ غیر قانونی ہے جبکہ مسافر کے تمام تر کاغذات ویزہ قانون کے مطابق تھا لیکن دو افسران کی لڑائی کی وجہ سے بیرون ملک جانے والے شہری کو قربانی کا بکرا بنا کر گرفتار کرلیا معاملہ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کے سگریٹ اور ہربل ادویات کا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے اہلکار بیرون ممالک جانیوالے پاکستانیوں کو جان بوجھ کر روکتے ہیں اور ان کے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود کئی کئی گھنٹے تفتیش کرتے ہیں، ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے کیپیٹل نیوز پوائنٹ کو بتایا کہ ایف آئی اے اہلکار بلاجواز تنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے کئی مسافر کاغذات مکمل ہونے کے باوجود فلائٹوں سے مس ہو جاتے ہیں۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ ہم دوسرے ممالک محنت مزدوری کیلئے جاتے ہیں جہاں کمایاگیا پیسہ پاکستان کو بجھواتے ہیں جس سے اس کی معیشت مستحکم ہوتی ہے لیکن بدقسمتی ایئرپورٹ کے اندر گھسی چند کالی بھیڑیں بدنامی کا باعث بن رہی ہیں،مسافروں نے وزیراعظم شہباز شریف،وزیرداخلہ محسن نقوی،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سمیت دیگر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔