DRY PORT CONTAINERS CAPITALNEWSPOINT.COM

اسلام آباد ڈرائی پورٹ کسٹمز اسکینڈل, کنٹینر پر کم ڈیوٹی و ٹیکس لگا کر کلیئرنس کا انکشاف تحقیقات التوا کا شکار

اسلام آباد (احسان بخاری/ سپیشل رپورٹر) اسلام آباد ڈرائی پورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے کنٹینر پر ڈیوٹی ٹیکس کم کرکے کلیئرکرنے کا انکشاف ہوا ہے سی آئی یو کے ڈپٹی کلکٹر نے کسٹم کا ایک اور بڑا سکینڈل پکڑ کر ملوث مافیا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا تاہم 5دن گزرنے کے باوجود میں تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ مکمل کرنے میں ناکام رہی ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ڈرائی پورٹ سے کسٹم حکام کی مبینہ ملی بھگت سے لاٹ کا سامان کلیئر کرنے کی شکایت تھیں جس پر اعلیٰ حکام نے کلیئر ہونے والے کنٹینرز پر نظر رکھتے ہوئے تھے ذرائع نےکیپیٹل نیوز پوائنٹ کو بتایا کہ حکومت کی جاری کردہ امپورٹ پالیسی کے مطابق جاب لاٹ،سٹاک لاٹ کنٹینرز کلیئر نہیں ہوسکتے جبکہ کسٹم حکام نے اس پالیسی کو پاؤں تلے روند کر لاکھوں مالیت کے کنٹینرز پر کم ڈیوٹی ٹیکس لگا کر اس پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے ۔

اس کنٹینر کے مالکان کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے کلیئرنگ ایجنٹ ٹائیکون کے ذریعے اس کنٹینر کو کلیئر کروانی کی کوشش کی جو کہ عین موقع پر سی آئی یو نے پکڑ لی،یہ کنٹینر کلیئرہونے کے لیے فیصل آباد سے یہاں اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر لایا گیاتھا، جس پر ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر مدثر کی سربراہی میں کنٹینر روک کر انسپکٹر نائیلہ اور صائمہ سویٹی کو تحقیقات کرنے کے لئے کہا گیا تاہم ابھی تک 5روز گزرنے کے باوجود بھی اس کنٹینر کی رپورٹ نہ آسکی۔

ذرائع کے مطابق ڈرائی پورٹ پر تعینات سپرنٹنڈنٹ جو کہ بارہ سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہے کی سربراہی میں کنینر کلیئر کئے جاتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ڈرائی پورٹ پر تعینات متعدد انسپکٹر جن میں سلیمان عزیز‘ صبا بانو سمیت دیگر شامل ہیں معطل یا ڈیوٹی آٰ کردیا جاتا ہے لیکن آج تک سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی اس لئے نہ ہوسکی کہ وہ ایک آفیسر کا خاص بتایا جاتا ہے.

کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر مدثر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ معاملات ان کی نظر میں ہیں کہ آیا انسپکٹر معطل کیوں ہ وتے ہیں سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ کنٹینر کے معاملے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔