اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ورلڈ کلاس سفاری پارک بنانے کا فیصلہ، بارہ کہو میں 350 ایکڑ پر منصوبہ قائم ہوگا

اسلام آبا د (سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ورلڈ کلاس وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ترجمان سی ڈی اے کے مطابق سی ڈی اے 350 ایکٹر پر محیط بارہ کہو میں سفاری پارک بنائے گا۔

ترجمان سی ڈی اے نے بتایا ہے کہ بارہ کہو کے قریب یہ منصوبہ دنیا کے منفرد جنگلی تجربات پاکستان لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ترجمان سی ڈی اے کے مطابق یہ میگا پراجیکٹ ماحول دوست سیاحت، جنگلی حیات کے تحفظ اور فیملی تفریح کے لیے ہو گا۔