آزاد کشمیر میں ثالثی کے ذریعے حل ممکن، جماعت اسلامی کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں . حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں،اللہ نے چاہا تو آزاد کشمیر میں ثالثی کا راستہ ضرور نکلے گا، آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ثالثی کا کردار ادا کرنے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سنجیدگی سے مذاکرات کیے جائیں تو مظاہرین کو بھی سمجھایا جا سکتا ہے اور معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکتا ہے، امیرسیاسی پارٹی جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوامی غصے کا اظہار پاکستان کے خلاف نہیں ہونا چاہیے بلکہ نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ مناسب نہیں کہ کوئی وزیر یہ دعویٰ کرے کہ “دس نشستیں تو جیب میں پڑی ہیں”، ایسے بیانات سیاسی ماحول کو مزید خراب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بارہ نشستوں کے معاملے پر بات چیت کے ذریعے پیش رفت ممکن ہے اور یہ ایسا مسئلہ نہیں جس پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو قائل نہ کیا جا سکے، امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا اس معاملے میں کوئی ذاتی یا سیاسی ایجنڈا نہیں، اللہ نے چاہا تو مذاکرات اور ثالثی کے ذریعے کوئی نہ کوئی مثبت راستہ ضرور نکل آئے گا۔