چائنیز سپر سٹور پر کسٹمز کا چھاپہ، 60 لاکھ روپےکا سامان برآمد

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) اسلام آباد کسٹم کا نان ڈیوٹی پیڈ سامان فروخت کرنے پر چائنی سپر سٹور پر چھاپہ، 60لاکھ روپے مالیت کے سگریٹ چاکلیٹ ، چائنی شراب قبضہ میں لے لی کسٹم ذرائع کے مطابق ایف ایٹ مرکز میں واقع تھانہ مارگلہ سے چند قدم کے فاصلے پر ہائوس نمبر3 میں ایک چائنی سپر سٹور پر چائنی شراب سگریٹ سمیت دیگر سامان فروخت ہونے کی اطلاع کسٹم کو ملی جس پر انسپکٹر کسٹم عمران عارف ، عائشہ، سپاہی احمد خان، زیشان علی پر مشتمل ٹیم نے چائنی سپر سٹور پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں سگریٹ، شراب سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے لیا جس کی مالیت ساٹھ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

کلکٹر کسٹم نے چھاپہ مار ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نان کسٹم پیڈ کا سامان فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے دوسری جانب کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس چائنی سٹور پر جوئے سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیاں بھی ہورہی ہیں۔