اسلام آباد (احسان بخاری/ سپیشل رپورٹر)امپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے امتیازسپر سٹور‘ ڈی واٹسن کیمسٹ سمیت 6سٹورز مالکان کے کسٹم حکام کو فراہم کیے جانے والے امپورٹ کے کاغذات جعلی نکلے ، جس پر کسٹم حکام نے سٹورز مالکان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا یاد رہے کہ کیپیٹل نیوز پوائنٹ کی تحقیقاتی ٹیم نے کسٹم کے حوالے سے خبر شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا .
کہ اسلام آباد گلبرگ گرین میں واقع امتیاز سپر سٹور چین‘ ڈی واٹسن کیمنسٹ‘ صفا گولڈ مال میں واقع شاہین گراسری‘ لائف سٹائل کلیکشن ‘ ہائزHAYEES سٹور پر سمگل شدہ سامان فروخت ہورہا ہے جس پر کسٹم کے سی آئی یو یونٹ کی ٹیمیں تشکیل دے کر مذکورہ سٹور پر چھاپے مار کے لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی پرفیوم‘ جوتے‘ چاکلیٹ‘ کاسمٹکس سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے لیا تھا موقع پر ڈی واٹسن کیمسٹ‘ امتیاز سپر سٹور سمیت دیگر سٹورز انتظامیہ کسٹم حکام کو امپورٹ کے کاغذات فراہم نہ کرسکے تھے .
جس پر کسٹم نے مذکورہ بالا سٹورز پر چھاپے مار کر بھاری مقدار میں امپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر لاکھوں روپے مالیت کا سامان قبضہ میں لے لیا تھا، جن سٹورز پر چھاپے مارے گئے ان میں گلبرگ گرین میں واقع امتیاز سپر سٹور‘ ڈی واٹسن کیمسٹ شامل ہیں ، چھاپوں کے باعث مذکورہ سٹورز میں کھلبلی مچ گئی تاہم کسٹم نے انہیں تین دن کا ٹائم دیا کہ اگر امپورٹ کے کاغذات فراہم کریں ورنہ مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔
اب دو ہفتوں کے بعد مذکورہ سٹورز مالکان نے امپورٹ کیا جانے والے پرفیومز سمیت دیگر سامان کی جی ڈی کسٹم کو فراہم کردی ہے جس کے بعد کسٹم نے معاملے کی از سر نو تحقیقات شروع کردی ہے، اس حوالے سے جب ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر مدثر سے رابطہ کیا تو انھوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئےبتایا کہ امتیاز سپرسٹورز ،ڈای واٹس سمیت 6سٹورز مالکان کو جی ڈی کاغذات کی فراہمی کا نوٹس دیا گیا تھا متعلقہ سٹورز نے کاغذات فراہم کیے لیکن جب تصدیق کی گئی تو سارے جعلی نکلے جس کے بعد ان کے خلاف الگ الگ مقدمات(سیزر) درج کرلیے گئے ہیں

