ایران اور پاکستان کے مشترکہ مفادات اور تقدیریں پہلے سے کہیں زیادہ جڑی ہیں . صدر پزشکیان

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے مشترکہ مفادات اور تقدیریں پہلے سے کہیں زیادہ جڑی ہیں۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظیم قوم کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا یوم آزادی ایک قیمتی موقع ہے، پاکستان کا یوم آزادی ایران پاکستان دیرینہ اور تزویراتی تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کا نیا موڑ ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ جامع تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے، باہمی اعتماد و احترام اور موجود وسیع صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کے لیے تیار ہیں۔

مسعود پزشکیان کے مطابق ایران پاکستان کے درمیان مزید ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے، ایران اور پاکستان کے مشترکہ مفادات اور تقدیریں پہلے سے کہیں زیادہ جڑی ہیں ، اس علاوہ ایرانی صدر نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی سمیت ایران پاکستان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کے مزید مضبوط اور مستحکم ہونے دعا بھی کی۔