Anatolia Stock Exchange CapitalNewspoint.com

آئی ایس ای ٹاور اناطولیہ کے باہر احتجاج فائرنگ ، سکیورٹی گارڈ سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی دار الحکومت کے تھانہ کوہسار کے علاقہ میں واقع اسلام اباد سٹاک ایکسچینج بلڈنگ کے باہر ویزہ کے حصول کے لیے انے والے نوجوانوں پر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ دو نوجوان شدید زخمی واقعہ کی اطلاع کے بعد کوثار پولیس نے موقع پر پہنچ کر 30 افراد کو حراست میں لے لیا 16 کی گرفتاری ڈالی گئی باقی سے مک مکا کر کے چھوڑ دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق

پولیس رپورٹ کے مطابق مدعی شہریار خان ولد شہمان خان، ساکنہ آباد کالونی حضرت آباد، حیات آباد، پشاور، عمر تقریباً 21/22 سال، تعلیم F.Sc ہے رپورٹ کے مطابق شہریار خان مزید تعلیم کے سلسلے میں ویزا انکوائری/درخواست جمع کرانے کے لیے اناطولیہ (Anatolia) ISE ٹاور، جناح ایونیو، اسلام آباد پہنچے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ISE ٹاور میں اس موقع پر دیگر افراد بھی موجود تھے اور وہاں سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے ، پولیس دستاویز کے مطابق صورتحال کے دوران سکیورٹی گارڈز اور وہاں موجود لوگوں کے درمیان معاملہ پیش آیا اور مبینہ طور پر فائرنگ کا واقعہ بھی رونما ہوا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) اسپتال منتقل کیا گیا ، رپورٹ میں زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے PIMS پہنچائے جانے کا ذکر موجود ہے۔

پولیس دستاویز کے مطابق واقعے کا مقام تھانہ کوہسار کی حدود میں بتایا گیا ہے اور رپورٹ میں اسے تھانے سے تقریباً 2 کلومیٹر جنوب کی جانب واقع مقام کے طور پر درج کیا گیا ہے ، پولیس رپورٹ میں واقعے کے حوالے سے دفعہ 324 اور 109 تعزیراتِ پاکستان درج ہیں ، دفعہ 324 اقدامِ قتل جبکہ دفعہ 109 کسی جرم کے ارتکاب میں اعانت یا معاونت سے متعلق ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کی اور مقدمہ درج کرنے کے لیے قانونی کارروائی آگے بڑھائی گئی۔ پولیس دستاویز پر SI محمد اکبر کے دستخط موجود ہیں، جبکہ رپورٹ میں متعلقہ پولیس افسر کی جانب سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری رکھنے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زخمی کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس نے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا شروع کیا۔ پولیس دستاویز میں واقعے سے متعلق بیانات، موقع کی صورتحال اور قانونی کارروائی کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر 30 افراد کو حراست میں لے لیا 16 کی گرفتاری ڈالی گئی باقی سے مک مکا کر کے چھوڑ دیا گیا ایس ایچ او تھانہ کوہسار آصف نے بتایا کہ ہم نے قانون کے مطابق کاروائی کی ہے جبکہ ڈیوٹی افسر نے بتایا کے ہم نے سیکورٹی گارڈ سمیت 16 کے خلاف مقدمہ درج کیا .