چائے پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے پانچ افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار

ملتان (بیورو رپورٹ) گودام چوک کے قریب ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو چائے پینے کے بعد فوڈ پوائزننگ ہوگئی ، متاثرہ خاندان کے مطابق گھر کی بنی ہوئی چائے پینے کے بعد برتن میں مردہ چھپکلی موجود ہونے کا انکشاف ہوا ، ریسکیو 1122 کے مطابق فوڈ پوائزننگ سے متاثرہ پانچوں افراد ہوش میں تھے، تمام افراد کو ابتدائی طبی معائنے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرہ افراد میں 43 سالہ خاتون، 17 سالہ، 11 سالہ، 6 سالہ اور 8 سالہ بچے شامل ہیں ، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے پانچوں متاثرین کو مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔