Hafiz Naeem Rehman 20 sep protest capitalnewspoint

حکومت مطالبات ماننے کو تیار نہیں، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ ہوگا . حافظ نعیم

لاہور (بیورو رپورٹ) امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات ماننے کو تیار نہیں، اس لیے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گا ، لاہور میں جلسہ عام سے خطاب میں امیر سیاسی پارٹٰ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب اسلام آباد کیلئے نکلیں گے تو ہر صورت وہاں پہنچیں گے، حکومت پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے جبکہ حکمران طبقہ غریب اور تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصول کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹی جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے 4 ادوار ہو چکے ہیں، تاہم حکومت مطالبات تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں، مذاکرات میں حکومت کے پاس سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کے مؤقف کا مؤثر جواب نہیں تھا۔

امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلام آباد مارچ میں ملک کے مختلف حصوں سے قافلے شریک ہوں گے، کراچی، کوئٹہ، چترال، کالام اور پنجاب سے قافلے روانہ ہوں گے جبکہ کراچی سے ٹرین مارچ ملتان اور لاہور سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں میں خواتین اور بچوں کی شرکت قابل تحسین ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ احتجاج میں عوام کی شرکت بڑھ رہی ہے ، حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پٹرولیم لیوی ختم کرنے اور عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں مزید ریلیف دینے کا مطالبہ بھی دہرایا۔