ایرانی وزیر خارجہ کا ترک ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ترک ہم منصب حاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ، ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تازہ علاقائی صورتحال اور خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی اور حاقان فیدان نے خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔