Mir Raza Capitalnewspoint.com

میر رضا کیس، مزید 6 افراد کمیشن کے سامنے طلب

کراچی (بیورو رپورٹ) میر رضا کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قائم جوڈیشل کمیشن نے مزید 6 افراد کو 21 ستمبر کو پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کردیئے ہیں ، کمیشن نے میر رضا کے اکاؤنٹنٹ عمیر کو آئندہ اجلاس میں طلب کیا ہے، جبکہ ڈاکٹر اسامہ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ میر رضا کے بزنس سپروائزر کاظم کو بھی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ احمد شیخ اور علی شاز کو بھی 21 ستمبر کو پیشی کے لیے طلب کرلیا گیا ہے ، جوڈیشل کمیشن کی جانب سے متعلقہ افراد کو مقررہ تاریخ پر پیش ہوکر کیس سے متعلق معلومات اور ضروری ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔