روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک، ایک زخمی

ماسکو (ویب ڈیسک) روس کے امور ریجن میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ، خبر ایجنسی کے مطابق فوجی طیارے میں 7 اہلکار سوار تھے، حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ، روسی فوجی طیارہ امور ریجن کے گاؤں کراسنویاروو کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ یوکرینکا ایئر گروپ سے تعلق رکھتا تھا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ حادثے کی ممکنہ وجہ ایندھن کا دھماکا بتائی جارہی ہے ، روسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔