لاہور (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سکیورٹی صورِتحال ودیگر امور پر بات چیت ہوئی ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

