پاکستان کے دورے کے لیے سری لنکا کے 15 رکنی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان

کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا کرکٹ نے دورہ پاکستان میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ، اپندرہ رُکنی سری لنکن اسکواڈ کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامل مشارا، سنتھ جے وردھنے، لاہیرو اُدارا، سہان اراچیگے، کمندو مینڈس، دسُن شناکا شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں چمندو وکرما سنگھے، دونیتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشانا، وجے اکانتھ ویاساکانتھ، دُشمانتا چمیرا، بینورا فرنانڈو، نوان توشارا اور ایشان ملنگا بھی شامل ہیں۔