اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے ، علامہ ناصر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غرور، تکبر اور انا کے اڑن کھٹولے سے نیچے اترا جائے، اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو پورا پاکستان سڑکوں پر نکل آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم آل پارٹیز کانفرنس ضرور کریں گے، ملاقاتیں جاری ہیں، ہم نہیں چاہتے کسی بے گناہ کی جان جائے، کسی کو تکلیف پہنچے یا نقصان ہو ، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے کہا تھا آئیں بیٹھیں اور پرامن روٹ طے کر لیتے ہیں۔

