واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ باب المندب کے قریب حوثیوں کا کنٹرول سعودی عرب اور یمنی فورسز کو قبول نہیں ہے ،
مارکو روبیو نے کہا کہ یمن میں جاری کارروائی حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کی واپسی کے لیے جوابی حملہ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ حوثی حملوں کا سامنا کرنے والے سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے ، مارکو روبیو نے واضح کیا کہ یمن میں حالیہ فوجی نقل و حرکت کا گزشتہ ہفتے فیئر فورڈ بیس پر پیش آنے والے واقعے سے براہِ راست تعلق نہیں ہے۔

