اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی صورتحال پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں مشاورت ہوئی ہے ، ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی قانونی ٹیموں نے گورنر راج سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا، فاروق ایچ نائیک اور اعظم نذیر تارڑ نے درکار قانونی تقاضوں پر مشاورت کی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان نے بھی قانونی مشاورت میں معاونت فراہم کی۔

