Peshawar Roads Blocked with Containers, BRT Service Suspended Capitalnewspoint.com

پشاور میں اہم سڑکیں بند، بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل

پشاور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) پشاور میں مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے گئے ، ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق باچا خان چوک، خیبر روڈ اور فردوس چوک پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں، سڑکوں کی بندش اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کا عملہ سٹیشنز پر موجود ہے، جبکہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔