Tiktoker Samea Mubarak Aressted By Punjab Police Capitalnewspoint.com

لاہور میں ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک کے خلاف مقدمہ درج

لاہور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ڈیفنس بی پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ آڈی گاڑی چلانے اور ناکے پر رکنے کے بجائے فرار ہونے کے الزام میں ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سعمیہ مبارک ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ہیں، ملزمہ کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم وہ گاڑی سمیت فرار ہو گئیں، فرار ہونے کی کوشش کے دوران گاڑی کی ٹکر سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

پولیس نے تعاقب کے بعد سعمیہ مبارک اور ان کی دوست کو حراست میں لے لیا، ڈیفنس بی پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔