اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے مریم اورنگزیب کی ایکس پوسٹ پر ردِ عمل کا اظہار کر دیا ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ گمراہ کن دعوؤں کے حوالے سے قانونی نوٹس اپنی وزیراعلیٰ کی ترجمان کوثر کاظمی کو بھیجیں کیونکہ مجھے ابھی تک اپنا قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا ، چودھری سالک حسین نے کہا کہ وہ قانونی نوٹس کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اس کا مناسب جواب دیا جا سکے۔

