راولپنڈی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) خاتون صحافی ربیعہ احسن قتل کیس میں ملزم احسن کا لاہور میں ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ، ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں لیٹر جمع کرا دیا ہے، قتل سے منسلک 7 شواہد کے پارسل بھی لیبارٹری میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔
مقتولہ اور ملزم کے زیر استعمال 4 موبائل فونز بھی فرانزک سائنس لیبارٹری میں جمع کرائے گئے ہیں، موبائل فونز کا فرانزک تجزیہ اور ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائے گا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد ملزم کو آج لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دے گی۔

