پشاور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) کوہاٹ میں سونے کے پہاڑوں سے غیر قانونی (گولڈ مائننگ )کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں8 اہلکار زخمی ہو گئے ، شہادتوں کا خدشہ ہے ، پولیس کے مطابق تھانہ گمبٹ کی حدود میں واقع علاقے دربوکچ میں سونے کے پہاڑوں میں غیر قانونی سونے کی کان کنی کے خلاف کارروائی جاری تھی .
اس دوران مبینہ طور پر فتنہ الخوارج اور جرائم پیشہ عناصر کے گٹھ جوڑ نے پولیس نفری پر چھپ کر حملہ کردیا ، حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 8 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے تازہ دم دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، ڈ ی پی او کوہاٹ کاکہنا ہے پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
کارروائی کے دوران متعدد خارجیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ دیگر حملہ آوروں کا تعاقب جاری ہے ، ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے آخری خارجی کو انجام تک پہنچانے تک آپریشن جاری رہے گا اور علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

