عظمیٰ بخاری کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئیں . ترجمان مسلم لیگ

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا ، ترجمان مسلم لیگ مصطفیٰ ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری صاحبہ کو آئینہ دکھایا تو برا ہی مان گئیں، چوہدری سالک حسین کے سوالوں کے جواب دینے کے بجائے ذاتی حملے شروع کر دیے۔

مصطفیٰ ملک نے کہا کہ جب آپ میاں صاحب کو را کا ایجنٹ قرار دے رہی تھیں اور بخاری صاحب ریمنڈ ڈیوس کو بچانے میں مصروف تھے، اس وقت آپ کا ضمیر کہاں تھا؟ سارا پاکستان جانتا ہے کہ بدزبانی میں آپ کا کوئی ثانی نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ آپ بہرحال عورت ہیں اور قابل احترام ہیں، کچھ کہیں گے تو عورت کارڈ لے آئیں گی ، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا سیاسی کمزوری کا اظہار ہے ، بے سروپا الزامات کے باوجود چوہدری سالک حسین نے تہذیب اور شائستگی کا دامن نہیں چھوڑا۔