اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خطے کو اس وقت مختلف چیلنجز درپیش ہیں، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا ، مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان امن کے لیے عالمی معاہدوں اور قوانین پر عمل ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔

