اسلام آباد (احسان بخاری) وفاقی دارالحکومت کے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کے گھر میں 13 سالہ حافظ قران ملازمہ لڑکی کو مبینہ تشدد کر کے قتل کر دیا گیا گھر میں قتل کے واقعے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر ڈی جی ایف آئی اے ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرانوالہ زون محمد بن اشرف کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، واقعہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کے علاقے میں گریڈ 19 کے پولیس افسر محمد بن اشرف جو کہ گجرانوالہ زون کےڈائریکٹر ہیں ان کہ گھر پیش آیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی.
تفصیلات کے مطابق 13 سالہ حافظ قرآن گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں واقعے سے متعلق الزامات شامل کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی معائنے کے دوران کم عمر گھریلو ملازمہ کے جسم پر تشدد اور استری سے جلائے جانے کے نشانات پائے گئے ہیں، جس کے بعد واقعے کو مبینہ تشدد کا معاملہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ بچی کی ہلاکت کی اصل وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے .
واقعے نے کم عمر گھریلو ملازمین کے تحفظ اور ان پر مبینہ تشدد کے خلاف مؤثر اقدامات کی ضرورت کو ایک بار پھر اجاگر کردیا ہے ، پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں ، یاد رہے کہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر گجرانوالہ زون محمد بن اشرف تائنات تھے.

