این سی سی آئی اے کا امام الحق، محمد رضوان سمیت 3 کرکٹرز کو نوٹس، طلب کرلی

لاہور (ویب ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹرز کے موبائل فونز سے حاصل ہونے والی معلومات کی تحقیقات کے لیے امام الحق، محمد رضوان سمیت تین کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا ، ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےکرکٹرزکےموبائل رکھ کرانہیں متعلقہ اداروں کوبھیج دیا تھا جس پر این سی سی آئی اے نے کرکٹرز کو نوٹس دے کر طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ ان دونوں کرکٹرزکےعلاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے کانوٹس جاری ہوا ہے ، ذرائع کا بتانا ہے کہ این سی سی اے کھلاڑیوں کےموبائل سےحاصل معلومات کی تفتیش کرے گا ، واضح رہے کہ کرکٹرز کے موبائل کیوں رکھے گئے پی سی بی نے اس کی تاحال کوئی وجہ نہیں بتائی۔

علم میں رہے کہ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں پاکستان ٹیم کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لارڈز ٹیسٹ کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لیتے ہوئے 7 کھلاڑیوں اور کوچز کو ٹیم سے الگ کردیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے الگ کئے گئے 7 کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں جبکہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کردیا گیا تھا۔