اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارجی عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہےو,زیر داخلہ نے شمالی وزیرستان اور ہنگو میں ہونے والے آپریشنز کے دوران 10 خوارجی عناصر کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔
محسن نقوی نے قافلے پر حملے کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 6 اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ، انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں ، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ قوم اپنے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی خدمات و قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

