اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں دفتری اوقات اور عملے کی حاضری سے متعلق نیا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ڈی جی کی موجودگی میں افسران اور عملے کے دفتر سے گھر جانے کے معاملے پر پابندی عائد کی گئی ہے ، سرکلر کے مطابق بعض افسران ڈی جی کی دفتر میں موجودگی کے دوران ہی گھر روانہ ہوجاتے ہیں، جس پر حکام بالا کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

نئے ڈی جی علی ناصر رضوی کے احکامات پر جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جب تک ڈی جی دفتر میں موجود ہوں گے، کوئی افسر یا اہلکار دفتر سے گھر نہیں جائے گا ، سرکلر میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد کسی افسر یا اہلکار کو دفتر سے جانا ہو تو اسے پہلے ڈی جی سے اجازت لینا ہوگی ، حکام کے مطابق سرکلر کا مقصد دفتر میں افسران اور عملے کی موجودگی، نظم و ضبط اور دفتری امور کی انجام دہی کو یقینی بنانا ہے۔

