ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) عزم استحکام ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ، سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور افغانی کرنسی بھی برآمد ہوئی ،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پُرعزم ہیں۔

