جکارتہ (ویب ڈیسک) پاکستان فٹبال ٹیم کا انڈونیشیا میں جاری فیفا آسیان کپ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا ، پاکستانی ٹیم کو آخری گروپ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ویتنام نے پاکستان کو 2-4 سے شکست دے دی ، قومی ٹیم ایونٹ میں کوئی مقابلہ جیت نہیں سکتی، پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر تین میچز کھیلے، دو میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔

