پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا ویمنز انڈر 19 ٹی20 ٹرائی سیریز کا آج فیصل آباد میں آغاز

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ٹی20 ٹرائی سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے ، ٹرائی سیریز کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا، تینوں ٹیموں کے درمیان ٹرائی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ٹرائی سیریز میں تینوں ٹیمیں ٹرپل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت مجموعی طور پر 6،6 میچز کھیلیں گی، جبکہ پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیمیں 16 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی ، تمام میچز کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہوگا جبکہ ٹاس 10 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی.