پی سی بی نے پاکستان چیمپئنز کو ڈبلیو سی ایل کیلئے این او سی دینے سے انکار کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈبلیو سی ایل کے لیے پاکستان چیمپئنز کو ایونٹ میں شرکت سے روک دیا ، ذرائع کے مطابق پی سی بی اپنے گزشتہ سال والے موقف پر قائم ہے اور پاکستان چیمپئنز کو این او سی دینے سے منع کردیا گیا ہے ، پاکستان چیمپئنز آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ بھی نہیں کھیلے گی، پی سی بی نے پاکستان چیمپئنز کو ایک ہفتہ قبل این او سی دینے سے منع کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز کے تمام کھلاڑی دبئی میں موجود ہیں، پاکستان چیمپئنز سے گزشتہ سال بھارت نے کھیلنے سے انکار کیا تھا ، بھارت کے انکار کے بعد پی سی بی نے سیزن تھری کے لیے پاکستان چیمپئنز کو این او سی جاری نہیں کیا۔