FGEHA CAPITALNEWSPOINT.COM

ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد کے بعد ماتحت عملہ بھی شکنجے میں؟ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے تحقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد (احسان بخاری)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد کے ہٹانے کے بعد وفاقی سیکرٹری نےڈائریکٹر لینڈ کے ماتحت کام کرنیوالے عملے کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر تے ہوئے ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی ہے ، تحقیقات کا آغاز ہوتے ہوئے تمام ماتحت عملے کے اراکین و ملازمین میں گھلبلی مچ گئی اور انھوں نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے ہیں.

کیپیٹل نیوز پوائنٹ کو ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر لینڈ نے ابتک جن جن اداروں میں کام کیا ہے اس وقت سے لے کر اب تک ان کے ماتحت کام کرنیوالے عملے کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، ذرائع نےکیپیٹل نیوز پوائنٹ کو بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر‘ تحصیلدار‘ آفس میں کسی بھی عملے کا کوئی تبادلہ تک نہیں ہوا۔ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے اس کی بھی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

کیپیٹل نیوز پوائنٹ کو ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ادارے میں اصل کام کرنیوالے ملازمین کو کھڈے لائن جبکہ مال بنانے اور کمیشن اکھٹا کرنیوالوں پر نوازشات کی بارش کر دی گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات عملہ جن میں ڈیلی ویجر عملہ بھی شامل ہے جو کہ ہیلپر ہے اور وہ پٹواری کا کام کررہے ہیں اس ماتحت عمل کی رپورٹ کے بعد ان کے خلاف ایکشں لیا جائے گا اس حوالے سے ڈی جی ہائوسنگ نے رپورٹ طلب کی ہے۔

مزید پڑھیں :‌ سیکرٹری ہاؤسنگ کا بڑا ایکشن، ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد ایف جی ایچ اے کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری