FGEHA CAPITALNEWSPOINT.COM

سیکرٹری ہاؤسنگ کا بڑا ایکشن، ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد ایف جی ایچ اے کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری

سلام آباد (احسان بخاری) وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ڈائریکٹر لینڈ کو ایف14/15 کے متاثرین کے ایک سو سے زائد لیٹر روکنے کا معاملہ سیکرٹری ہائوسنگ محمد محمود کا ایکشن فوری ہٹا نے کی رپورٹ پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر لینڈ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اٹھارتی کو ہٹانے کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن فوری رپورٹ جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

یاد رہے کہ کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ محمد محمود فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے حوالے سے ایک اجلاس کی خبر شائع کی تھی جس میں ایف 15/14 سیکٹر کےمتاثرین نے ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد پر الزام عائد کرتے ہوئے سیکرٹری ہائوسنگ کو بتایا تھا کہ پندرہ سے بیس لاکھ روپے ایک لیٹر پی او ایل کا لیا جاتا ہے.

مزید پڑھیں :‌ ایف جی ای ایچ اے ایف 14 اور 15 کے متاثرین کا معاملہ ، ہائوسنگ سیکرٹری نے ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد کو عہدے سے ہٹا دیا

جس پر سیکرٹری نے فوری ہدایت کی کہ متاثرین کو پی او ایل لیٹر اینڈ ایف اے ایل لیٹرجاری کریں جس پر 60فیصد لیٹر جاری کردیئے گئے جبکہ ڈائریکٹر لینڈ کو فوری عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا اور ہدایت کی کہ ان کی ڈپوٹیشن ختم کرکے واپس بھجوا دیا گیا ، کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے اس حوالے سے تصدیق کے لئے سیکرٹری ہائوسنگ سے ڈائریکٹر لینڈ کو ہٹانے کے حوالے سے رابطہ کیا تو سیکرٹری ہائوسنگ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد کو ہٹا دیا گیا ہے۔

یار رہے کہ ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد کے خلاف ڈی جی ہاوسنگ کو درخواست دی گئی لیکن کوئی انکوائری نہ ہوئی بعد ازاں متاثرین اور ایک ہاوسنگ پراجیکٹ کے راجہ حفیظ نے بھی لیٹر جاری نہ کرنے پر سیکرٹری ہاوسنگ کو درخواست دی تھی جس پر انکوائری جاری تھی .

جبکہ اس حوالے سے کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے سیکرٹری ہاؤسنگ سے رابطہ کیا اور معاملے کے بارے میں استفسار کیا تو انھوں نے ڈائریکٹر لینڈ کو ہٹانے کے واقعے کی تصدیق کر دی،دوسری جانب جب سعد بن اسد سے جب رابطہ کیا گیا تو انھوں نے خاموشی اختیار رکھنے پر ہی اکتفاکیا، دریں اثناء ہاؤسنگ فاؤنڈ یشن حکام واقعے پر مکمل پردہ ڈالتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ڈائریکٹر لینڈ 14دن کی چھٹی پر ہیں۔

مزید پڑھیں :‌ ایف جی ای ایچ اے میں اچانک کیا ہوا؟ افسران اور ملازمین حیران، دفتر بند کرنے کا حکم