ایران امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، صدر مسعود پزشکیان کا دوٹوک اعلان

تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر سکتا ہے، ایسا نہیں ہوگا، ایران امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا ، ایرانی صدر نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، ایران کے خلاف منفی پروپیگنڈا جھوٹ پر مبنی ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار رہا ہے، ایران پر امریکی پابندیاں انسانی اصولوں کے منافی ہیں ، ایرانی صدر نے مزید کہا کہ حالیہ مہینوں میں ایران پر امریکی حملے بلاجواز اور غیر انسانی تھے۔