اسرائیل کی 4 ارب ڈالر فوجی امداد بند ، امریکی عوام تنگ تو اسرائیل کا وزیراعظم بن جاؤں گا . ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر معمولی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی عوام ان سے تنگ آگئے تو وہ اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جائیں گے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد ہے، جبکہ امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران اسرائیل کے لیے 4 ارب ڈالر کی فوجی امداد بند کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے امریکی فوجی امداد روکنے کے اعلان نے اسرائیلی سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کردی ہے، اسرائیلی اپوزیشن نے اس فیصلے کو ملک کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب امریکی سیاست میں بھی اہم تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں کامیابی حاصل کرکے ری پبلکنز کو بڑا سیاسی دھچکا پہنچایا ہے ، ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی سات نشستیں ری پبلکنز سے چھین لیں، جبکہ ری پبلکن اکثریتی ریاستوں الاسکا اور مسیسیپی کی دو نشستوں کے نتائج کا انتظار تھا۔

ڈیموکریٹس کی اس کامیابی کے بعد کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے، جس سے انہیں قانون سازی، حکومتی اخراجات کی منظوری اور ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی نگرانی کے حوالے سے اہم اختیارات حاصل ہوگئے ہیں ، انتخابی نتائج کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کو داخلی سیاسی دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ اسرائیل کے لیے فوجی امداد بند کرنے کے اعلان نے واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات کے حوالے سے بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔