اسلام آباد (احسان بخاری)وفاقی دارالحکومت سمیت راولپنڈی ڈویژن میں کسٹم کی مبینہ ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کا روزانہ کپڑا‘ سگریٹ‘ ٹائروں سمیت دیگر سامان سمگل کرنے کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ، کسٹم کے اینٹی سمگلنگ سکواڈ کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر جبکہ نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کی بھرمار ہوگئی۔ سمگلروں کو کھلی چھٹی۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر مدثر کی سربراہی میں کسٹم کے اینٹی سمگلنگ کے ساتھ سکواڈ جن میں انسپکٹر خالد صمد‘ احسن‘ علی عباس‘ عمران عارف‘ فیصل‘ میڈم سارا اور انسپکٹر عائشہ پر مشتمل کسٹم سکواڈ لاہور‘ پشاور سمیت راولپنڈی ڈویژن میں موبائل سکواڈ ہیں گزشتہ دو ماہ کے دوران اینٹی سمگلنگ سکواڈ کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔
اوصاف ذرائع کے مطابق سمگلروں کا بڑا گینگ جن میں تورا گروپ‘ جواد فواد‘ عبداﷲ ‘ رشید سمیت تورا برادران نے سمگلنگ شروع کررکھی ہے ، پشاور‘ کراچی سے سمگلنگ کا سامان روزانہ کی بنیاد پر راولپنڈی اسلام آباد آرہا ہے ان میں کپڑا‘ سگریٹ‘ ٹائر دیگر کھانے پینے کا سامان آٹو موبائل سامان شامل ہے، مارکیٹوں سے بھرا پڑا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم کے اینٹی سمگلنگ سکواڈ کے انسپکٹر اور عملہ کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے.
نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کی راولپنڈی اسلام آباد میں بھرمار ہے، بااثر افراد کی گاڑیوں کو کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ عام شہریوں کی گاڑیاں پکڑنے کے دعوے کئے جاتے ہیں پہلے ڈپٹی کلکٹر مدثر کی سربراہی میں سی آئی یو بنایاگیا کہ آپ ڈپٹی کلکٹر کے زیر انتظام ہے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، اینٹی سمگلنگ سکواڈ بھاری نذرانے لے کر خاموش تماشائی بنے ہیں۔
چند ماہ پہلے کسٹم نے تورا گروپ سمیت دیگر سمگلروں کے خلاف کارروائی کی تھی لیکن بعد میں مبینہ معاملات طے کرکے انہیں کھلی چھٹی دیدی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم نے مبینہ طور پر جتنے بھی کسٹم انسپکٹر ڈائریکٹ بھرتے ہوئے ہیں مبینہ طور پر لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے جس کی واضح مثال گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے کسٹم انسپکٹر شاہ زیب پر چھاپہ مار کر پانچ لاکھ روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا اسی طرح دیگر کسٹم انسپکٹرز نے بھی سمگلروں سے اپنی لائنیں بنا رکھی ہیں.
یہی وجہ ہے کہ اس وقت کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے ، اوصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام کے ٹرانسپورٹ گڈز سے مبینہ رابطے ہیں ان ٹرکوں کنٹینرز پر سمگلنگ جاری ہے لیکن اسکواڈ نے خاموشی اختیار کررکھی ہے جو کہ کلکٹر کسٹم کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، اس حوالے سے ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر مدثر سے ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہ آیا۔

