وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 6 جون سے 31جولائی تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے یکم اگست کوکھلیں گے اور نیا سیشن بھی یکم اگست سےشروع ہوگا۔نوٹیفکیشن میں اداروں کے سربراہان کو گرمیوں کی چھٹیوں میں داخلہ جات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔