جھنگ: (سی این پی) اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو تلخ کلامی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، وہ اپنے آبائی گھر چک 237 میں آئے ہوئے تھے کہ رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ لنگرانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ منتقل کر دیا، حسب ضابطہ کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">