ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ہو نے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکی کرنسی ایک بار پھر روپے کو روندتی ہوئی مزید 3 روپے 94 پیسے مہنگی ہو گئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 204 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 203 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکس چینج میں 235 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جس سے 100 انڈیکس 41 ہزار 812 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔