بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ کلمات،جے یو آئی بلوچستان کا احتجاج کریگی

کوئٹہ (سی این پی )جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام آج بی جے پی کی جانب سے حضرت محمد ؐ کے متعلق گستاخانہ کلمات کے خلاف آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائے اور نماز جمعہ کے بعد تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں پارٹی عہدیدار اور کارکن بھر پور شرکت کریں صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام آج بروز جمعہ بی جے پی کی جانب گستاخانہ کلمات کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور احتجاج کیا جائے گا پارٹی کارکن اور عہدیدار بھر پور شرکت کریں۔