اسلام آباد(سی این پی)اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا اصل حلف نامہ برطانیہ سے منگوانےسے متعلق سہولت فراہم کرنے کیلئےلکھے گئے خط کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر متفرق درخواست کے ساتھ لکھے گئے خط کی نقل بھی جمع کرائی گئی ہے اور کہاگیا کہ اٹارنی جنرل کا سابق چیف جج گلگت بلتستان کو لکھا خط ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے،خط میں کہاگیاکہ سابق چیف جج بیان حلفی پاکستانی ہائی کمیشن لندن بھی دیں،کسی بھی قسم کے ابہام سے بچنے کے لیے حلف نامہ کی کاپی سربمہر لفافے میں ہائی کمیشن لندن کو بھیجا جائے، پاکستانی ہائی کمیشن حلف نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیجے گی
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">