پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کر کے داخلی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیے۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین یا کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں جبکہ اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈ زون میں تعینات کی جائے گی ۔
ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا ۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر الیکشن کمشنر سندھ نے آئی جی سندھ کو ہنگامی مراسلہ ارسال کرتے ہوئے سکیورٹی طلب کرلی۔