ہیلی کاپٹر حادثے میں کور 12 کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی شہادت کے بعد لفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔خٰیال رہے کہ یکم اگست کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر کو لسبیلہ کے علاقے میں حادثہ پیش آیا تھا۔
حادثے کے نتیجے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض نے جامِ شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ایک بیان کے مطابق لیفٹننٖٹ جنرل آصف غفور نئی تعیناتی سے قبل جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
وہ بطور میجر جنرل آصف غفور دسمبر 2016 میں آئی ایس پی آر کے 20ویں ڈائریکٹر جنرل تعینات ہوئے تھے اور ساڑھے 3 سال ڈی جی آئی اسی پی آر کے سرانجام دیے۔
نومبر 2020 میں انہوں نے تھری سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پائی اور جنوری 2020 جی او سی اوکاڑہ تعینات ہوئے۔لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ستمبر 1988 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہوئے تھے، وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور این ڈی یو سے فارغ التحصیل ہیں۔
آصٖف غفور نے بطور میجر 1999 میں کارگل کی جنگ میں حصہ لیا، اس کے علاوہ بطور لیفٹیننٹ کرنل قبائلی علاقوں اور سوات آپریشنز کا حصہ رہے۔بطور بریگیڈئیر انہوں نے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں اور میجر جنرل کی حیثیت سے سوات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ڈویژن کمانڈ بھی کی۔