اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں شریک ملزم سابق سیکرٹری انرجی سندھ آغا واصف اور اس کے اہل خانہ کے بنک اکاؤنٹس بحال کرنے کاحکم سنادیا۔جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق سیکرٹری آغا واصف کی درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جاری فیصلہ میں اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم سنادیا،ڈی جی نیب راولپنڈی نے ملزم آغا واصف اور فیملی کے اکاؤنٹس منجمند کردیے تھےاور احتساب عدالت نے نیب کے اکاؤنٹس منجمند کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی تھی، جس کے خلاف آغا واصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے میں درخواست دائر کی تھی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">