پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو میچ کے چوتھے روز چھبیس رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، پاکستان کی ٹیم جسے میج جیتنے کیلئے 355 رنز کا ہدف دیا گیا تھا دوسرے سیشن میں 328 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 26 رنز کے فرق سے ہار گئی
پاکستان کی جانب سے 45، محمد رضوان نے 30، بابر اعظم نے 01، سعود شکیل نے 94، امام الحق نے 60، فہیم اشرف نے 10، محمد نواز نے 45، سلمان علی آغا نے 20 ناٹ آئوٹ، ابرار احمد نے 17، زاہد محمود نے صفر محمد علی نے صفر سکور بنائے، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے چار، جیمز اینڈرسن اور اولی رابنسن نے دو دو جبکہ جیک لیچ اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، انگلینڈ کے ہیری بروک کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔