راولپنڈی (سی این پی)صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کا حلقہ میں صحت کارڈ ہفتہ آگاہی منانے کا فیصلہ۔کر لیا راولپنڈی کے حلقہ پی پی 14 کے مختلف چوکوں، چوراہوں، آبادیوں میں ہیلتھ کارڈ آگاہی مہم سے متعلق کیمپس لگائے جائیں گے، جہاں عوام کے ہیلتھ کارڈ کی رجسٹریشن چیک کر کے دیگر رہنمائی و معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ حلقہ کی تمام مساجد میں اعلانات و عوامی نمائندوں کے ذریعے بھی عوام کو آگاہی دی جائے گی۔ اسی سلسلے میں وزیر قانون نے اپنی رہائش گاہ دھمیال ہاوس میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور انکو ہیلتھ کارڈ رجسٹریشن چیک کرنے سے متعلق آگاہی دی۔ الحمداللہ راولپنڈی کے تمام مستقل رہائشی خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔ دیگر پورے پنجاب کی سو فیصد آبادی کو بھی 31 مارچ تک یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">