اسلام آبادمیں تجاوزات کیخلاف آپریشن، اہل علاقہ کی فائرنگ، 4پولیس اہلکار زخمی

(اسلام آباد (سی این پی سنیاڑی کے علاقے میں سی ڈی اے اور پولیس کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اہل علاقہ کی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ سے 4پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ انفورسمنٹ کی متعدد گاڑیوں کو جلا دیا گیا، کچھ کو جزوی نقصان ہوا ہے۔ پولیس نے مشتعل افراد کو بھگانے کےلئے بھاری شیلنگ بھی کی تاہم پولیس آپریشن میں کامیاب نہ ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی جانب سے دھاوا بولے جانے پر پولیس کے اعلیٰ افسران موقع سے فرار ہو گئے جس کی وجہ سے آپریشن کامیاب میں کامیابی نہ ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سی ڈی اے انفورسمنٹ نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ اسلام آباد کے مقامی علاقے سنیاڑی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا تو مقامی لوگوں نے بھرپور مزاحمت کی ، مشتعل افراد کی طرف سے کی جانیوالی فائرنگ سے پولیس کے 4جوان زخمی ہو گئے ، انفورسمنٹ کی مکمل گاڑیوں کو جلا دیا گیاجبکہ کچھ کو جزوی نقصان پہنچا۔