سعیدہ امتیاز کے منیجر نے انکے انتقال کی خبروں کو غلط قراردیدیا

اداکارہ سعیدہ امتیاز کے منیجر نے انکے سوشل میڈیا سے انتقال کی خبر کی تردید کرتے ہوئے ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔اداکارہ کے لیگل ایڈوائزر میاں شہباز احمد نے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کس نے ہیک کیے اور اس کے پیچھے کیا معاملات ہیں اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اداکارہ اس وقت اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں اور وہ بلکل خیریت سے ہیں جبکہ وہ  اس معاملے پر جلد ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گی۔